14 جولائی 2026 - 17:32
حصۂ اول | امریکہ نے کوہ کلنگ کی تنصیبات پر حملہ خطے کے لئے تباہ کن ہوگا/ امریکہ کو شکست دینے کی تیاریاں ہوچکی ہیں

اسٹراٹیجک امور کے ماہر نے کہا: ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اصفہان میں کوہ کلنگ کی تنصیبات پر حملہ کرے گا۔ حالانکہ اس مجموعے کو دنیا کی سب سے مضبوط ایٹمی تنصیب شمار کیا جا سکتا ہے۔ اگر یہ حملہ کیا گیا تو پورا علاقہ جہنم بن جائے گا اور ہم خطے کا ملبہ امریکہ کے سر پر گرا دیں گے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسٹراٹیجک امور کے ماہر ڈاکٹر مہدی محمدی نے اپنی نئی آڈیو فائل میں میدان جنگ کی حالیہ پیشرفتوں کے بارے میں اپنے تجزیئے کے ضمن میں کہا: پہلا اور اہم ترین نکتہ یہ ہے کہ جنگ دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ ہم ایک بار پھر جنگ میں داخل ہو چکے ہیں۔ ہم کافی عرصے سے ان دنوں اور ان گھڑیوں کا انتظار کر رہے تھے اور اس کے لئے تیار تھے۔ ایران کے عوام کو کوئی تشویش نہیں ہونی چاہئے؛ کوئی حیرت اور اچنبھا نہیں ہے۔ ہم جانتے تھے کہ ہم اس دن تک پہنچیں گے اور حتیٰ کہ اس کی تفصیلات بھی ہمیں پیشگی معلوم تھیں۔

محمدی نے مزید کہا: حکومت اور مسلح افواج مکمل تیاری کے ساتھ، قابل ذکر مقدار میں ہتھیاروں اور نئے نقشوں اور منصوبوں کے ساتھ اس نئی جنگ کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ہم ایک بہادرانہ جنگ میں مصروف ہیں اور مسلح افواج میں ایرانی قوم کے فرزند تاریخی سورماؤں کی طرح لڑ رہے ہیں اور آپ دیکھیں گے کہ دشمن ایک بار پھر ذلت کی سیاہ خاک میں دھنس جائے گا اور پشیمان ہو جائے گا؛ اگرچہ اس بار اس کی پشیمانی بھی اس کے کام نہ آئے گی۔

اسٹراٹیجک امور کے ایرانی ماہر ڈاکٹر مہدی محمدی کے تجزیئے کا خلاصہ درجہ ذیل ہے:

اسٹراٹیجک امور کے ماہر، مہدی محمدی نے اپنے تازہ آڈیو پیغام میں کہا کہ جنگ دوبارہ شروع ہو چکی ہے اور ایران اس کے لیے مکمل طور پر تیار تھا۔ انہوں نے عوام کو پریشان نہ ہونے کی تاکید کی اور بتایا کہ جنگ کی تفصیلات پہلے سے بھانپ لی گئی تھیں؛ حکومت اور مسلح افواج نئے ہتھیاروں اور جدید منصوبوں کے ساتھ مکمل طور پر تیار تھیں اور ایرانی افواج بہادری سے لڑ رہی ہیں جبکہ دشمن کو شکست اور ذلت کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

محمدی نے اصفہان میں کوہ کلنگ کی ایٹمی تنصیبات پر ٹرمپ کی حملے کی دھمکی  کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تنصیبات دنیا کی مضبوط ترین ایٹمی تنصیبات میں سے ہیں اور ان پر حملہ ممکن نہیں ہے۔ تاہم ہم واضح کرتے ہیں کہ اگر یہ حملہ کیا گیا تو پورا علاقہ جہنم بن جائے گا اور ایران پورے خطے کو امریکہ کے سر پر ڈھا دے گا؛ مزید براں، امریکی دستاویزات کی بنیاد پر، خود امریکی حکام بھی اس طرح کے حملے کو ناکام سمجھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دشمن کے پاس کوئی نیا آپریشنل آئیڈیا نہیں ہے اور وہ پرانی حکمت عملی دہرائے گا جس میں اسے بڑی شکست ہوگی۔ دشمن کی کارروائیاں بہت شورشرابے کے ساتھ ـ مگر بالکل بے اثر ـ ہوں گی جبکہ ایران کا دفاعی نظام بیس قدم آگے ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے تین اہم اہداف ہیں:

1۔ ایران کے مذاکراتی موقف کو تبدیل کرنا،

2۔ اندرونی بدامنی پیدا کرنا، اور

3۔ اس عمل کو امریکی کانگریس کے انتخابات سے جوڑنا،

لیکن ایران ان سب میں کامیاب ہوگا اور ٹرمپ کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha